• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کا افتتاح کردیا

Muhammad Zubair Siddiqui Inaugurated Dow University Hospital

گورنر سندھ محمد زبیر نے دی ایج اے سٹی کراچی میں زیر تعمیر ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کا افتتاح کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسپتال مستقبل میں علاقے کا جدید اسپتال ثابت ہوگا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اسپتال کی افتتاحی تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹینیٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال قرب و جوار کے مقامی افراد کو طبی سہولیات اور ہیلتھ کیئر فراہم کرے گااور اسپتال کے قیام کوبھی سراہا۔

اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی نے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس کے معیار کو بھی سراہا۔

تازہ ترین