• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کے والدین کی بہادرآباد رابطہ کمیٹی سے ملاقات

Parents Of Imran Farooq Visits Mqm Office Bahadurabad

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے والدین نے بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مقتول رہنما عمران فاروق کے والدین نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں عامر خان،فیصل سبزواری اور دیگر سے ملاقات کی اور دعا کی کہ پارٹی تقسیم سے بچ جائے ۔

ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان امین الحق نے بتایا کہ عمران فاروق کے والدین نے خالد مقبول صدیقی اورایم کیو ایم پاکستان کے لئےدعا کی ہے۔

متحدہ پاکستان کے ترجمان نے خواہش کا اظہار کیا کہ عمران فاروق کے والدین ان کی باتیں لے کر پی آئی بی بھی جائیں تاکہ حالات بہتر رہیں اور اتحاد و اتفاق قائم رہے۔

امین الحق کے مطابق عمران فاروق کے والدین نے پارٹی منشور کے مطابق چلانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

 

تازہ ترین