• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے سپریم کورٹ کیخلاف کوئی بات نہیں کی ، سعد رفیق

Nawaz Sharif Did Not Talk Against The Supreme Court Of Pakistan Saad Rafique

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف سپریم لیڈرہیں، پارلیمنٹ کا احترام کرنا ہوگا، نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف بات نہیں کی تاہم ناجائز ریمارکس پر شکوہ شکایت تو کرسکتے ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد، سینیٹر پرویز رشید اور حمزہ شہباز نے جاتی امرا رائیونڈ میں نوازشریف سے ملاقات کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی صدارت کےلیے سوچ سمجھ کرقانون سازی کی ہےاور یہ قانون بھٹو نے 1973ء کےبعد بنایاتھا اورمشرف نے ختم کیا تھا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر رائے دینے کا حق حاصل ہے، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں جنگ نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کا احترام کرنا ہوگاجبکہ نظریہ ضرورت کےتحت فیصلے کئے گئےاور پھانسی بھی دی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نےمزید کہا کہ ون وے پروپیگنڈہ کرنے والوں کا بھی احتساب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دس گیارہ سال سے پارٹی کی خدمت کررہےہیں، مریم نواز کا کردار بھی اہم ہے، ملک الیکشن کی طرف بڑھ رہا ہےاور چند دنوں تک سنٹر ل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر انتخابی بورڈ اورسیل تشکیل دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین