• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی ریفرنس،ناقابل ضمانت وارنٹ پھرجاری

Non Bailable Warrant Issue In Urdu University Reference

احتساب عدالت میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال و دیگر کے خلاف 10 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے ریفرنس میں عدالت نے 2 مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

احتساب عدالت میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا ریفرنس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جن میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال،سابق خزان محمد علی چوہدری،سابق رجسٹرار فہیم الدین سابق ڈین انجئیرنگ فکلٹی عبدالرزاق میمن،سابق ایڈمن آفیسر اظہر علی شاہ سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں۔

عدالت نےسماعت کے دوران 2 مفرور ملزمان سرور المک اور عبدالرزاق میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےجبکہ ڈاکٹر ظفر اقبال سمیت 6 ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ڈاکٹر ظفر اقبال پر غیر قانونی طور پر سیکورٹی کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے تاہم عدالت نے ریفرنس کی سماعت کے لئے 8مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

تازہ ترین