• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو بولنے والے صرف ایم کیو ایم میں نہیں ہیں ، مصطفی کمال

All Urdu Speakers Are Not In Mqm Mustafa Kamal

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اردو بولنے والے صرف ایم کیو ایم میں ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں پی ایس پی رہنما مصطفی کمال اور رضا ہارون نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ میرا کوئی پیٹرول پمپ یا شادی ہال نہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ ہمارا سب جماعتوں سے رابطہ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو راستہ فراہم نہ کیا گیا تو یہ ایک خطرناک عمل ہوسکتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایم کیو ایم میں جاری تنازعات کے بارے میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سے جو چل رہا ہے ہم نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو ایک بار پھر سے آواز دینا چاہتا ہوں کہ مہاجر قوم لاوارث نہیں ہے۔

تازہ ترین