• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے بجلی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دےدی

Federal Cabinet Approves Current Electric Tariff

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نےبجلی ٹیرف میں اضافے کی نیپرا کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے موجودہ ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی توانائی نے یکم فروری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 فروری کےفیصلوں کی توثیق کردی،جس کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرانی پالیسی کے تحت جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی بارے پالیسی سال 2018 پر تفصیلی غور کیاگیا جبکہ اجلاس میں قرار دیاگیا کہ افغان مہاجرین کے رہائشی تصدیق نامہ کے اجرا میں دو مرتبہ توسیع کی گئی تاہم حکومت پاکستان ان کی باعزت وطن واپسی اور دیگر امور کا حل کےلئےتمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

وفاقی کابینہ کاکہناہےکہ افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کےلیے عالمی برادری بھی اپنا کردار ادا کرے، پاکستان اوریجن کارڈ کے قواعد ضوابط کی منظوری دےاور پاکستان اوریجن کارڈ پاکستانیوں سے شادی کرنے والے غیر ملکیوں کو جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد نیوائرپورٹ کا نام تجویز کرنےپر قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی،جس پر وفاقی کابینہ نے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد ائیر پورٹ کا حتمی نام تجویز کرکےآئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کابینہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بی او ڈی کے ڈائرکٹرز، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل مینجر انجینرنگ کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔

وفاقی کابینہ نےپاکستان اسٹیل ملز اور نیشنل انڈسٹریل پارکس کمپنی کے درمیان لیز پر زمین کے معاملے پر کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیا جبکہ وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

تازہ ترین