• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا پھر سے ایکشن میں نظر آئیں گی

Priyanka Chopra Once Again Will Appear In Bollywood

بھارتی فلم انڈسٹری کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ناموربھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پھر سے اپنے مداحوں کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراپنے ہالی ووڈ پروجیکٹ میں مصروف پریانکا چوپڑا ہدایتکار سبھاش گھئی کی فلم 'اعتراض کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہدایتکار سبھاش گھئی نے 2004 میں ریلیز ہونے والی پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور کرینہ کپور کی فلم 'اعتراض کے سیکوئل کا اسپرٹ مکمل کرلیا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے پریانکا سے بات چیت بھی ہوئی ہے اور دیسی گرل نے اس فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑاآخری بار بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی اور 'جے گنگا جل میں جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ دیسی گرل ان دنوں امریکی ٹی وی سیریز 'کوانٹیکو 'کے سیزن تھری کی تیاری میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین