• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار سترہ میں نیشنل بینک کی آپریٹنگ آمدنی 85 اعشاریہ 3 ارب روپے رہی

In 2017 National Bank Operating Income Was 853 Billion Rupees

نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بینک کے ہیڈ آفس واقع کراچی میں منعقد ہوا جس میں مالی سال مختتمہ 31دسمبر، 2017کے لیے بینک کے مالی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔

انڈسٹری میں اپنی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے بینک نے اپنی 69سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔

بینکاری کی صنعت کے لیے عمومی طور پر مشکل سال ہونے کے باوجود نیشنل بینک نے مجموعی طور پر مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

زیر جائزہ سال کے لیے بینک کی آپریٹنگ آمدنی 85 اعشاریہ 3 ارب روپے رہی جب کہ خالص انٹریسٹ/ مارک اپ کی مالیت 54.3 ارب روپے رہی۔

اسی طرح نان-انٹریسٹ/مارک اپ آمدنی میں3 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 31 اعشاریہ 1 ارب روپے رہی۔بینک کے بعد از ٹیکس منافع کی مالیت 23.03ارب روپےرہی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 1 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ ہے۔

 

تازہ ترین