• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب قتل کیس، تحقیقاتی ٹیم نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا

Naqeeb Murder Case Investigation Team Write A Letter To Ig Punjab

نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے ماموں بھانجے کو 2016 میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

آئی جی پنجاب کی رپورٹ کے بعد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد اور ان کی ٹیم کے خلاف ماورائے عدالت قتل کا ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔

محمدصابر اور محمد اسحاق کو 2016 میں احمد پور شرقیہ اور ملتان سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں لاپتہ افراد ماموں بھانجا تھے۔ محمد صابر مسجد کا مؤذن جبکہ اسحاق دینی مدرسہ میں معلم تھا۔

              محمد صابر                                                               اسحاق

دونوں مقتولین بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے حیدر پور لنگ گراواں کے رہائشی تھے۔ لواحقین تحقیقاتی ٹیم کو ملیر پولیس کے خلاف بیان ریکارڈ کرا چکے۔

راؤ انوار کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں بھی جمع ہو چکی ہے کیونکہ اغوا کی واردات پنجاب میں ہوئی لہذا اس کی تصدیق کیلئے آئی جی پنجاب کو خط لکھا گیا ہے ۔

لواحقین کے مطابق صابر کو حراست میں لئے جانے کی رپورٹ ایئرپورٹ تھانے میں درج کرائی گئی تھی اور اس بارے میں اخبارات میں خبریں بھی شائع ہوئی تھیں۔

 

تازہ ترین