• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کے متعدد مقابلے چھونگ لی میں منعقد ہوں گے۔ چھونگ لی تک آمدورفت کی سہولیات کی تعمیر اطمینان بخش انداز میں جاری ہے ۔

چھونگ لی ریلوے لائن، بیجنگ سے چانگ جیا کھو تک ریل نیٹ ورک کا ایک اہم جزو ہے جو 2022ء میں سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے آمدورفت کو یقینی بنائے گا ۔

باون کلو میٹر طویل چھونگ لی ریلوے لائن صوبہ حہ بے کے چانگ جیا کھو شہر میں بچھائی جا رہی ہے اور یہ بیجنگ چانگ جیا کھو ہائی اسپیڈ ٹرین سے منسلک ہو گی ۔

منصوبے کے مطابق اس ریلوے لائن کی تعمیر 2019 میں مکمل ہو گی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران لوگ اس ریلوے لائن کے ذریعے براہ راست اولمپک ولیج تک پہنچ سکیں گے۔

تازہ ترین