• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سر ِعام پھانسی درخواست نمٹا دی

Lahore High Court Dismiss The Application For Hanging In Public In Zainab Murder Case

لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم کو سر ِعام پھانسی دینے کیلئے دائر درخواست کو قبل از وقت قرار دیتےہوئے نمٹا دیا، اور واضح کیا کہ مجرم کے پاس اپیل کیلئے ابھی فورم موجود ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نےاشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ مجرم عمران کسی رعایت کا مستحق نہیں، اس لیے اسے اسی مقام پر سرعام پھانسی دی جائے، جہاں سے زنیب کی لاش ملی تھی۔

سر عام پھانسی کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ مجرم عمران کے پاس سزا کےخلاف اپیل کیلئے فورم موجود ہیں، جب تک مجرم کی تمام اپیلیں مسترد نہیں ہوجاتیں تب تک پھانسی کے حکم پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین