• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی دھمکی پر ٹوئیٹر ٹیم بھارت پہنچ گئی

Amitabh Bachchan Meets Twitter Officials After Threatening To Quit

لیونگ لیجنڈ اور بولی وڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے ٹوئیٹر چھوڑنے کے پیغام پر پوری ٹوئیٹر ٹیم ہی بھارت پہنچ گئی۔

بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر اپنے فالوررز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں پچھلے ماہ پیغام دیا تھا کہ وہ پیغام کے لیے استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارم ٹوئیٹر کو چھوڑ رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کے پیغام کے بعد مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر کی ٹیم ہی بھارت پہنچ گئی۔ ٹیم نے امیتابھ بچن کو ٹوئیٹر کے استعمال کے بارے میں مفید معلومات دیں اور بتایا کہ ٹوئیٹر کس طرح کام کرتاہے۔

واضح رہے پہلی فروری کو امیتابھ بچن کے فالوررز کی تعداد 33 ملین سے کم ہو گئی تھی ۔

 

تازہ ترین