• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش، چین تعلقات پر بھارت فکرمند نہ ہو، حسینہ واجد

Ndia Has Nothing To Worry About China Bangla Ties Sheikh Hasina

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ چین اور بنگلادیش کے بڑھتے تعلقات پر فکرمند نہ ہو۔اُ ن کا کہناہے کہ بیجنگ کے ساتھ تعاون کا مقصد صرف ملک کی ترقی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صحافیوں کے ایک وفد نے منگل کو بنگلادیشی وزیر اعظم نے اُن کے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر بنگلادیشی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت صرف ملک کی ترقی چاہتی ہےاور ہر اُس ملک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے جو بنگلادیش کی ترقی میں مدد دے۔

شیخ حسینہ واجد کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاری اور تعاون چاہتے ہیں چاہے کوئی بھی ملک اس کی پیشکش کرے،ہمیں اپنی عوام کے بارے میں سوچنا ہےکیونکہ ترقی کا فائدہ انہی کو پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہ بھارت ، چین، جاپان یہاں تک کہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک بھی تعاون کے لئے بنگلادیش کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین