• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں، خواجہ آصف

Talks Is The Only Solution For Afghan Issue Khawaja Asif

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں ، بھارت سے بھی مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت دیگر تنازعات حل کرنا چاہتے ہیں۔

ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی اور کی جنگ اپنی سر زمین پر نہیں لڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں، روس داعش کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

دونوں وزراء کے درمیان افغانستان میں داعش کی موجودگی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی اور بڑھتے ہوئے اثرورسو خ پرتشویش ہے، شمالی اور مشرقی افغانستان میں داعش کی موجودگی روس کے لیے خاص طورپر پریشان کن ہے ،اس سے دہشت گردوں کے وسطی ایشیا میں داخل ہونے کاخدشہ ہے جہاں سے ان کے لیے روس پہنچنا مشکل نہیں۔

خواجہ آصف نے مزیدکہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی،توانائی، صنعت، دفاع، دفاعی پیداوار، کلچر اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میںتعلقات بڑھانا چاہتا ہے ، کئی پاکستان طلبہ روسی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں۔

تازہ ترین