• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ رانی قتل کیس: مفرور ملزم کیلئےقانون میں ہمدردی نہیں، چیف جسٹس

Asma Rani Murder Case In Law No Sympathy For Absconder Chief Justice

عاصمہ رانی قتل کیس میں ملزم مجاہد کے ریڈ وارنٹ جاری ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم کے لیے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی، جلد یا تاخیر سے ملزم نے پکڑے ہی جانا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کوہاٹ کی اسماء رانی قتل کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےملزم کے چچا سے کہاکہ آپ پی ٹی آئی کے رکن بھی ہیں ، آپ کے مقدمے پر اثرانداز ہونے کا پتہ چلا تو ایکشن لیں گے۔

ملزم کے چچا نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مجاہد کے والد سے بیرون ملک رابطہ کیا ہے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی۔

ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے عدالت کو بتایاکہ ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کر رہے ہیں۔ پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ امید ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مجاہد کے ریڈوارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک نتائج دیں، جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی ۔

تازہ ترین