• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار

Lahore Ctd Operation 3 Isis Suspects Arrested

لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبد الرحمن، عامر سلیم اور شعیب الرحمن شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔

تازہ ترین