• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانباز کا ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے کرتب بازی

ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور کرتب دکھانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ونگ سوٹ جمپنگ کا مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ کرتب بازی کا شوق بھی پورا کر رہا ہے۔

Marshall Miller نامی امریکی جانباز نے ہزاروں فٹ بلند پہاڑ سے آزادانہ چھلانگ لگائی اور ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے نصب کئے گئے گیس کے غبارے کو کمال مہارت سے ہٹ کیا کہ غبارہ پھٹ گیا۔

اُس کے اندر بھری چمک فضا میں بکھر گئی اور یوں امریکی ونگ سوٹ پائلٹ نہ صرف ایسا کارنامہ انجام دینا والا پہلا کھلاڑی بن گیا بلکہ اپنے اس اسٹنٹ سے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا اور خوب داد سمیٹی۔

 

تازہ ترین