• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر کے احترام میں سرجھکانے کی شق رولز سے خارج

National Assembly Of Pakistan

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں آمد پر ارکان کی جانب سے چیئر کے احترام میں سر جھکانے کے حوالے سے رولز سے شق نکلوا دی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی جانب سے خط و کتابت کیلئے استعمال کئے جانے والے لیٹر ہیڈ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان شامل کر دیا گیا ہے۔

ایوان میں کوئی تحریک پیش کرنے کے لئے استعمال کیا جانے والا لفظ بھی آئندہ استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ ممبران اگر اسپیکر سے استدعا کے لئےBeg کا لفظ استعمال کرتے ہیں وہ غیر مناسب ہے، اس میں ترمیم کریں گے۔ چیئر کے سامنے سر جھکانا بھی مناسب نہیں، اس کو رولز سے نکال دیا ہے، ہمارے لیٹر ہیڈ پر قومی اسمبلی پاکستان لکھا ہوتا تھا اس کو تبدیل کر کے اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھ دیا ہے۔

تازہ ترین