• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبوٹ صوفیہ نے کنگ خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا

سعودی شہریت یافتہ روبوٹ صوفیہ نے بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک تقریب میں سعودی عرب کی شہریت رکھنے والی صوفیہ نامی روبوٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دلچسپ انداز سے مختلف سوالات کے جوابات دے کر وہاں موجود تمام ہی حاظرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

جب صوفیہ سے پسندیدہ اداکار کا پوچھا گیا تو انہوں نے حاضرین کی پلک جھپکے بغیر جھٹ سے جواب دیا کہ اُن کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔

صوفیہ کے برق رفتار جواب نے وہاں موجود شرکاء کو تو اپنی ذہانت سے متاثر کیا لیکن شاہ رخ خان کے دل کو صوفیہ ایسا بھائی کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ان کی تعریف کردی۔

سعودی نژاد روبوٹ صوفیہ کو ہانگ کانگ کی کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تخلیق کرکے اتنا ذہین بنادیا ہے کہ وہ چہرے کے 62 سے زائد تاثرات کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

تازہ ترین