• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’ بلیک پینتھر ‘، پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

Black Panthere Breaks All The Records

ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’ بلیک پینتھر‘نےپہلے ہی ہفتے میں باکس آفس میں دھوم مچادی ہے۔فلم پہلے ہی ویک اینڈ میں 218ملین ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

کہانی:
ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی واکانڈہ نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی چھڑ جاتی ہے ۔

اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور واکانڈہ کی سلطنت کی سیکورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ۔

کاسٹ:


فلم میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین، ڈینئیل کالویا، وِنسینٹ ڈوک، فاریسٹ وائیٹیکر، ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

بزنس:

پہلے ویک کے اینڈ پر فلم نے 218ملین ڈالر کمائی کے ساتھ نہ صرف باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے بلکہ شائقین کو بھی خوب متاثر کیا۔

ہدایتکار:


ریان کوگلر’’بلیک پینتھر ‘‘سے قبل2015میں کریڈ اور 2013 میں فروٹ والت اسٹیشن کو بھی ڈائیریکٹ کر چکے ہیں۔ریان کوگلرنے بڑی ہی خوبصورتی اور محنت سے اس فلم کو ڈائیریکٹ کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین