• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، کرس لین انجری کا شکار

Lynn Leaves The Field With Shoulder Injury

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغازمیں صرف ایک دن باقی ہے لیکن لاہور قلندرزکے کرس لین کاندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعدایونٹ میں ان کی شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرس لین نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے آج کھیلے جانے والے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں کاندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی منیجر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری میں کرس لین کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ زخمی ہوگئے ، اُن کی انجری مایوس کن خبر ہے۔

خیال رہے کہ 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین