• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں بھارتی فلم ’عیاری ‘ کی نمائش پر پابندی

Film Aiyaray Banned In Pakistan

بھارتی فلم ’عیاری‘کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد ہے ۔ بھارتی فلموں کے پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز ستیش آنند کے مطابق فلم میں پاکستان کے حوالے سے نامناسب مواد موجود ہے جس کے سبب اسے نمائش کے لئے اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

فلم کی کہانی فوج کے جوانوں کے گرد گھومتی ہے۔انہی میں سے ایک اہلکار فوج کی غلطیوں کو دنیا بھر کے سامنے لانا چاہتا ہے جبکہ دوسرا فوجی اسے ایسا کرنے سے منع بھی کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترا، انوپم کھیر، نصیرالدین شاہ،منوج باجپائی، راکول پریت سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ نیرج پانڈے کی ڈائریکشن میں بننے والی تیسری فلم ہے جس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے پہلے ’’بے بی‘‘اور ’’نام شبانہ‘‘کو بھی پاکستان میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی تھی۔

ان فلموں سے پہلے نیرج پانڈے کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں جن میں ’’اسپیشل 26‘‘اور ’’ویڈنیس ڈے ‘‘ شامل ہے۔

’’سن رہا ہے نہ تو ‘‘اور ’’گلیاں ‘‘ جیسے ہٹ میوزک دینے والے انکت تیواری اور ’’نام شبانہ‘‘ میں میوزک دینے والےروچک کوہلی نےہی ’عیاری‘ کا میوزک ترتیب دیا ہے۔

فلم میں ’لے ڈوبا‘‘، ’یاد ہے‘اور’ شروع کر‘ جیسے ہٹ گانے شامل ہیں۔

 

 

تازہ ترین
تازہ ترین