• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں چائنیز نمک اجینو موتو پر پابندی

Chinese Salt Ajinomoto Ban In Sindh

حکومت سندھ نے صوبے میں چائنیز نمک اجینو موتو کی درآمد، تیاری اور تقسیم پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجینو موتو نمک انسانی صحت کے لیے مضر ہے ،صحت عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اجینو موتو کی درآمد، تیاری اور تقسیم پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی صوبے بھر میں ہوگا۔

تازہ ترین