• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی : بھارتی لڑکی نے 102زبانوں میں گانے کا ریکارڈ قائم کردیا

دبئی میں رہنے والی بھارتی لڑکی نے102 زبانوں میں گانے گا کرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزازات اپنے نام کر لیے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق’ سچیترا ستیش ‘ نامی 12 سالہ بھارتی لڑکی نے25 جنوری کو دبئی میں بھارتی سفارت خانہ کی ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزازات اپنے نام کر لیے، ایک یہ کہ 102 زبانوں میں گانے گائے اور دوسرا یہ کہ 6 گھنٹے تک وہ مسلسل گانے گاتی رہی۔

dubai 01_l

سچیترا نے بھارت کے یوم جمہویہ کے موقع پر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا اور اسے تحفے کے طور پر بھارت کو پیش کیا۔

اس کا تعلق بھارت کے ایک موسیقار گھرانے سے ہے۔ اس نے 8 سال کی عمر سے کلاسیکل موسیقی کا آغاز کیا اور 2016میں مختلف زبانوں میں گانے گانا شروع کر دیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ ’وہ ایک سال سےاس کنسرٹ کی تیاری کر رہی تھی جس میں انہوں نے مختلف زبانوں کے گانے بھی یاد کرنے شروع کر دیے تھے۔ ‘اس کے علاوہ وہ کئی بھارتی زبانوں میں گانے پہلے بھی گاتی رہی ہیں جن میں ہندی، ملیالم اور تامل اور انگریزی شامل ہے۔

dubai 02_l

سال2017میں سچیترا نے جاپانی زبان میں گانا گیا جو اس نے اپنے والد کے ایک جاپانی دوست سے سیکھا تھا۔ اس کے بعد اس نے عربی میں گانے گائے اورپھر فلپائنی زبان میں بھی گائے۔

سچیترا نے بتایا کہ مجھے ایک گانا سیکھنے اور یاد کرنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں اور اگر اس کا تلفظ آسان ہوتو صرف آدھے گھنٹے میں بھی گانا یاد ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس نے بتایا کہ کسی مشکل گانے کو یاد کرنے کے لیے وہ اسے بار بار سنتی ہے۔ فرانسیسی، ہنگری اور جرمن زبان کے گانے یاد رکھنا سب سے زیادہ مشکل کام ہے اور انہیں یاد کرنے میں کبھی کبھی دو دن بھی لگ جاتے ہیں۔

dubai 03_l

سچیترا سے قبل ومانیہ کی گلوکارہ اینڈرے گوگن نے مسلسل 3 گھنٹےتک گانا گانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو سچیترا نے توڑ دیا ہے۔

تازہ ترین