• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکاک میں 61ویں سالانہ جیم اینڈجیولری فےئر کا آغاز

تھائی لینڈ کے شہردارالحکومت بینکاک میں زیورات اور جواہرات کی61ویں سالانہ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس جیم اینڈ جیولری فیئرمیں کئی معروف جیولری برانڈز سمیت ہزاروں نمائش کنندگان نے اپنے دلکش ڈیزائن کے حامل زیورات نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔

آج سے شروع ہونے والی اس نمائش میں معروف فرمز نے کئی رنگوں اور قیراط کے نایاب ہیرے اور بیش قیمتی پتھربھی ڈسپلے پر رکھے ہیں جبکہ25فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تقریباً50ہزار سے زائدافراد کی شرکت متوقع ہے ۔

6 دہائیوں سے منعقد کے جانے والے زیورات کے اس ایکسپو کو دنیا کا سب سے بڑا فائن جیولری ایونٹ مانا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین