• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا بنایا گیا قانون ختم کرنا خطرناک ہوگا، نواز شریف

Dangerous To Do Away With Laws Approved By Parliament Nawaz

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بنایا گیا قانون من مانی تعبیر سے ختم کرنا خطرناک ہوگا،پارلیمنٹ کے قانون بھی عدالتی توثیق کے محتاج ہوجائیں تو یہ کونسا آئین ہے ؟

ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی قانون کی تشریح کی ضرورت ہےتوابہام دورکرنےپارلیمنٹ بھیجنا چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ اداروں کا احترام ان کی کارکردگی سے ہوتا ہے ،پارلیمنٹ آئین کے ذریعے دیگر اداروں اور اپنی حدود کا تعین کرتی ہے۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ آئین ریاست کا نظام چلانے والی سب سے مقدس دستاویز ہے، جج صاحبان کا آئین کو مقدس اور بالا تر دستاویز قرار دینا خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی دستاویز عوام کے منتخب نمائندوں کی پارلیمنٹ ہی بناتی ہے، پارلیمنٹ کو دنیا بھرمیں اداروں کی ماں بھی سمجھاجاتاہے۔

سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ 32برسوں تک آمروں نے دستور کو ردی کی ٹوکری میں ڈالے رکھا،آمروں کے ہاتھ پر بیعت کرنےوالے سب کچھ دیکھتے رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک آئین کو کوئی زخم پارلیمنٹ نے نہیں لگایا ،سارے زخم صرف عدلیہ کےکچھ جج صاحبان کی مدد سےآمروں نےلگائے۔

تازہ ترین