• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

Cm Sindh Murad Ali Shah Meets Out Going Consul General Of Indonesia

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سبکدوش ہونے والے کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل مسٹر دیمپو اوانگ Dempo Awang Yuddie نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات و تجارتی امور سمیت و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے سندھ میں قونصل جنرل کے تجارتی فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سراہتے ہوئے انکے کردار کی بھی تعریف کی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو سندھ کا روایتی و ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

تازہ ترین