• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی ،مریم اورنگزیب

Expecting Same Verdict From Supreme Court Maryam Aurangzeb

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے اسی فیصلے کی توقع تھی ،فیصلے سے نوازشریف کا بیانیہ مزید مضبوط ہوگا ۔

نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کےبعد پارٹی صدارت کے عہدے کے لئے نااہل کئے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک کمزور فیصلے کے دفاع میں تمام فیصلے آرہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کے تمام فیصلے اب اقاما کی بنیاد پر کئے گئے کمزور فیصلے کے دفاع میں آرہے ہیں،اس کے باوجود ن لیگ کے تمام فیصلے میاں نوازشریف ہی کرتے رہیں گے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں انہیں ملتوی نہیں ہونا چاہیےکیونکہ ایسا ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ۔

تازہ ترین