• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو روندا، نتیجہ تو یہی نکلنا تھا، چانڈیو

The Nl Sent The Verdict To The Supreme Court The Result Had To Come Chandio

پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اکثریت کے بل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو روندا تھا، نتیجہ تو یہی نکلنا تھا ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب کی جماعت جی ٹی روڈ تک محدود ہے، ان کا تصادم وفاق کیلئے خطرناک ہے۔

ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کو معاملے کی سنجیدگی اور حساسیت کا احساس ہی نہیں وہ اس کے دورس اثرات سے بھی ناواقف ہے ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ پانامہ فیصلے کے بعد ن لیگ حواس باختہ ہوکر اداروں سے تصادم کی راہ پر چل پڑی، جس طریقے سے عدلیہ اور دوسرے ادارے کیلئے اشتعال بڑھایا اس سے سب کو محسوس ہوگیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کرپشن کے مقدمات میں عدالتی محاذ پر شکست کے بعد تصادم کی سیاست کررہی ہے، میاں صاحب نے مخصوص علاقے کے لوگوں کو مخصوص نعرے دیے اور انہیں اداروں کیخلاف ورغلایا۔

مولابخش چاندیو کا کہناتھاکہ جس جماعت کا 3صوبوں میں وجود ہی نہ ہو وہ پورے ملک کی بات کیسے کرسکتی ہے ؟

تازہ ترین