• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن 'پاپڑبیچنے لگے

Hrithik Roshan Super 30

بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر مبنی فلم 'سپر30میں ریتھک روشن کی نئی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے پاپڑ بیچنا شروع کردیئے ہیں۔ جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتھک روشن بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی کی زندگی پر مبنی فلم 'سپر تھر30 میں ریتھک روشن کی نئی جھلک منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں ریتھک روشن سائیکل پر پاپڑ بیچتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ فلمساز وکاس بھل کی نئی فلم 'سپر '30 بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی زندگی اور اُنکے 'سپر '30پروگرام پر مبنی ہے جس میں ریتھک روشن مرکزی کردار نبھائیں گے۔

فلم میں ریتھک روشن کے مد مقابل بھارتی ٹی وی اداکارہ مرونل ٹھاکرمرکزی کردار ادا کریں گی۔ واضح رہے ریتھک روشن کی نئی آنے والی فلم 'سپر تھر30اگلے سال 25جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین