یوں تو بڑھتی عمر کے ساتھ اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے یہ چینی دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے نوجوان باڈی بلڈرزکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جی ہاں،چین کے شہر چینگ ڈو سے تعلق رکھنے والے 63سالہ Xu Zhilin نامی معمر شخص نہ صرف باڈی بلڈنگ کے ماہر ہیں بلکہ اس عمر میں بھی نوجوانوں کی طرح بھاری بھرکم وزن اُٹھاتے ہوئے پاور لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں ۔
معمر باڈی بلڈرخود کو فٹ رکھنے کیلئے روزانہ پابندی سے ورزش کرتے ہیں، اس عمر میں پاور لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے چینی شخص نے یہ ثابت کردیا کہ عمر چاہے کچھ بھی ہو بس ہمت جوان ہونا چاہے۔