• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادے پرنس ولیم موٹر بائیک چلانے کے شوقین

برطانوی شہزادے پرنس ولیم موٹر بائیک چلانے کے شوقین نکلے، موٹرسائیکل فیکٹری کے دورے کے دوران موٹر سائیکل چلانے کا شوق پورا کیا۔

یقین نہیں آیاتوو یہ ویڈیو دیکھ لیں جس میں پرنس ولیم موٹر سائیکل چلارہے ہیں۔ برطانوی شہزادے پرنس ولیم نے گذشہ روز برطانیہ کے ٹاؤن Hinckleyمیں قائم Triumphموٹر سائیکل فیکٹری پہنچے۔

فیکٹری پہنچ کر پرنس ولیم نے فیکٹری کے ملازمین سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ فیکٹری کے سی ای او سے جدید موٹر بائیکس کے بارے میں خوب گپ شپ بھی لگائی ،جبکہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے 1200سی سی موٹربائیک چلاتے ہوئے بائیک رائیڈنگ کا شوق خوب پورا کیا۔

تازہ ترین