• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کاآغازہوگیا، موسم سرما اور خزاں کے دیدہ زیب ملبوسات کو نمائش میں پیش کئے گئے۔

اٹلی میں میلان فیشن ویک کارنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔

اٹلی کے شہر میلان میں سات روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے آغاز پرنامورڈیزائنرز اوربرانڈز نے2018اور2019کے موسم سرما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔

دلکش رنگوں سے سجے جالی ، جارجیٹ اور ویلوٹ کے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے ۔

اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر27فروری تک جلوے بکھیریں گی۔

تازہ ترین