• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us Meddling In The Internal Affairs Russia

روس کا کہنا ہےامریکا روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہے، روس، امریکا تعلقات کی بحالی اور بہتری بہت مشکل کام ہو گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا کے باہمی روابط یوکرائن کےتنازع اور شامی خانہ جنگی اور امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کےالزامات کی وجہ سے بھی سرد جنگ کے بعد سے اپنی اب تک کی نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں ۔

امریکی الیکشن میں مبینہ مداخلت کے الزام میں واشنگٹن کی طرف سے تیرہ روسی شہریوں پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔ ماسکو میں نائب وزیر خارجہ نے آج یہ الزام بھی لگایا کہ مارچ میں ہونے والے روسی صدارتی الیکشن سے قبل امریکا، روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے

تازہ ترین