• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی ششماہی : صوبوں کی خدمات پر93 ارب سے زائد سیلز ٹیکس وصولی

Provinces Collected More Than 93 Billion Rupees Sales Tax On Services In First Six Months

رواں مالی سال پہلی ششماہی میں چاروں صوبوں نے خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 23 فیصد اضافے سے 93 ارب 28 کروڑ روپے وصول کئے۔

جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 76ارب روپے تھی ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پہلی ششماہی میں پنجاب کی خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی گذشتہ سال کے مقابلے 34 فیصد اضافے سے 47ارب 16کروڑ روپے جمع ہوئے ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پہلی ششماہی میں سندھ کی خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 10 فیصد اضافے سے 38ارب 18 کروڑ روپے ہوگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے نے پہلی ششماہی میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 18 فیصد اضافے سے 5ارب 4 کروڑ روپے وصول کئے ۔ چھ ماہ میں بلوچستان نے خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 47 فیصد ریکارڈ اضافے سے 2 ارب 90 کروڑ روپے اکھٹے کرلئے ۔

تازہ ترین