• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں نئے سال کو خو ش آمدید کہنے کا دلکش انداز

چین میں نئے سال کو خو ش آمدیدکہنے کا دلکش انداز ،ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین 300ڈرونز نے رات کی تاریکی میں آسمان جگمگا اٹھا۔

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے وہیں چین کے شہر زیان میں ان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کیا گیا جس نے آسمان پر دلکش اور سحر انگیزنظارہ ترتیب دیا۔

چین کے صوبے  Shaanxi میں نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے تین سو ڈرونز کو ایک ساتھ فضا میں اڑایا جس کے بعدان ڈرونز نے جگمگاتے ہوئے آسمان پر دلکش منظر تخلیق کئے۔

رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین یہ ڈرونز جب بڑی تعداد میں ایک ساتھ فضا میں جگمگائے تو ایسا دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

تازہ ترین