• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20رینکنگ :پاکستان نمبرون،آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر

T20 Rankings Pakistan Numbers One Australia Second Position

تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 19رنزسے شکست دے کر ٹائٹل اور دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ۔

ورلڈ ٹی 20 کی تازہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان کا پہلے نمبر پر قبضہ تاحال برقرار ہے ۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والی تین ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہوم ٹیم کو 19 رنز سے ہرا یا ، نیوزی لینڈ نے9 وکٹ پر 150 رنز بنائے ۔

جواب میں آسٹریلیا نے 14اعشاریہ4 اوورز میں 3 وکٹ پر 121 رنز بنائے تھے بارش کے باعث کھیل ختم کرنا پڑا، ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا نے میچ 19 رنز سے جیت لیا ۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم ورلڈ ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ، رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پاکستان کی ہے ۔

لیکن پاکستان اور آسٹریلیا کے پوائنتس کی تعداد برابر 126 ہے ،4 پوائنٹس کے فرق سے بھارت کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی ، عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کاپانچواں نمبر ہے۔

تازہ ترین