• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی نوجوان نے تیز رفتار اسنوبورڈنگ کا عالمی ریکارڈ بنادیا

برطانیہ میں منچلے نوجوان کا رکے پیچھے رسی باندھ کر تیز رفتاری سے اسنوبورڈنگ کا انوکھا انداز،عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں جہاں کئی فٹ تک جمی برف نے ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کو تفریح اور کھیل کود کا موقع فراہم کردیا ہے۔

ایسا ہی ایک منظر برطانیہ میں دیکھنے کو آیا جب ایک منچلے نوجوا ن نے 92اعشاریہ 99 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہوئے جدید کار Maserati Levanteکے پیچھے رسی باندھ کرتیزرفتاری سے اسنو بورڈنگ کے خوب مزے لئے اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا۔

واضح رہے جیمی براؤن نامی یہ نوجوان اس سے قبل بھی اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکا ہے۔

تازہ ترین