• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو 2018کا انعقاد

امریکا میں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو 2018کا انعقاد ہوا جس میں مختلف خصوصیات کی حامل لگژری کشتیاں فروخت کیلئے پیش کی گئیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 77ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کاانعقاد کیا گیا۔

میامی انٹرنیشنل بوٹ شو2018نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبان کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی1300سے زائدکشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کے بحری جہازوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے گئے۔

چند سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کیساتھ بتدریج بہتری آعرہی ہےاور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل رہی وہیں ان پُرتعیش بحری جہازوں اور کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد نے یہاں کا رْخ کیا۔

واضح رہے کہ15فروری سے شروع ہونے والا یہ بوٹ شو5 روز تک جاری رہنے کے بعد 19فروری کو اختتام پذیرہوگیا۔

تازہ ترین