• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں نئے قمری سال کے آغاز پر سالانہ میلے کا آغازہو گیا ہے جس میں ہزاروں رنگ برنگی لالٹینیں جگمگا اُٹھیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جاپان کے شہرناگاساکی میں لالٹین کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا،چین کے نئے سال کی مناسبت سے جہاں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں شہر کو 15ہزاررنگ برنگی دلکش لالٹینوں سے بھی سجادیا گیا ہے۔

اس موقع پر پورا علاقہ رنگ برنگی لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ و نور اورروشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد اس میلے میں روزانہ شرکت کرکے لطف اندوز ہورہی ہے۔16فروری سے شروع ہونے والا یہ میلا 2مارچ تک جاری رہے گاجبکہ اس دوران لاکھوں افرادیہاں کا رخ کریں گے۔

تازہ ترین