• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، سرکاری فوج کی بمباری، 3 روز میں300 سے زائد افراد ہلاک

Syria More Three Hundred People Died In Government Bombardment

شام میں سرکاری فوج کی شدید بمباری سے تین روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مشرقی غوطہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی فوج کے جنگی جہازوں اور توپ خانوں نے لگا تار تیسرے روز بھی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

بدھ کو بمباری سے 55 افراد ہلاک ہوئے جبکہ علاقے کے چھ اسپتال بھی بمباری کے زد میں آکر کام کرنے کے قابل نہیں رہے، مشرقی غوطہ میں محصور چار لاکھ شہریوں کا باقی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے ۔

تازہ ترین