• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ن لیگ کا کراچی میں مظاہرہ

Protest In Karachi Against Court Decision About Nawaz Sharif Party Presidency

پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی کراچی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں کارکنان اور مسلم لیگ کراچی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے نوازشریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رکن سندھ اسمبلی سورٹھ تھیبو کا کہنا تھا کہ آمر کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دیا جاتا مگر جوعوام کی خدمت کرتا ہے اسی کو نااہل کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں اور دلوں میں رہنے والوں کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

تازہ ترین