• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: خواتین کے عالمی دن پر ریاض میں موسیقی میلہ منعقد ہو گا

Saudi Arabiawomen Day Will Be Celebrate By Musical Concert

سعودی دارالحکومت ریاض میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ’سلمان کی بیٹیاں‘ کے نام سے موسیقی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ میلہ 2 مارچ بروز جمعہ ریاض میں واقع شاہ فہد کلچرل سینٹر میں شروع ہوگا جو دو دن تک جاری رہے گا جبکہ اس میلے میں سعودی خواتین موسیقاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شرکت کریں گی۔

اس میلے کو شہزادی نورا بنت محمد آل سعود اسپانسر کریں گی، میلے میں خواتین تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی، سعودی عرب کی مشہور شاعرات اپنا کلام سنائیں گی اور سعودی خواتین کی تاریخ سے متعلق ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔

شاہ فہد ثقافتی مرکز میں سعودی خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص لابی میں مختلف شو بھی دکھائے جائیں گے، پروگرام میں نئے میڈیا، فوٹو گرافی، میڈیکل کلچر، پلاسٹک آرٹس اور لوک ثقافت کے موضوعات پر مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

میلے میں صحافت، فنون لطیفہ، تصویر کشی، شاعری، کھیل، انتظامیہ اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین کو اعزازت سے نواز ا جائے گا، شاہ فہد ثقافتی مرکز میں اس نوعیت کا یہ دوسرا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔

 

تازہ ترین