• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد نواز شریف کی آج پہلی پیشی

Nawaz Sharif Appears Before Accountability Court

پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد نواز شریف آج پہلی بار احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ حاضری سے استثنا کی درخواستیں مسترد ہونے کے باعث مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں 2 غیر ملکی گواہوں فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلی اور راجا اختر کے بیانات لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیے جائیں گے، احتساب عدالت میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔عدالت میں ،کیمرے اور دو بڑی اسکرینیں لگا دی گئی ہیں۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے وڈیو لنک رابطہ کر کے بلا تعطل اسٹریمنگ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔

اس موقع پر نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی اور ملزمان کے مقرر کردہ نمائندے بھی ہائی کمیشن میں موجود ہوں گے جبکہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو بھی عدالت نے اصل ریکارڈ کے ساتھ طلب کر رکھا ہے ۔

اس سے قبل آئی ٹی ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کی فائنل ریہرسل کی جبکہ تکنیکی خامیاں دور کر کے ویڈیو کی بلاتعطل اسڑیمنگ کو یقینی بنایا گیا۔

فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز پر بھی نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل سنے جائیں گے۔

تازہ ترین