• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 3 کی افتتاحی تقریب پچھلے برسوں سے بہتر ہوگی، نجم سیٹھی

Opening Ceremony Of Psl3 Will Be Better For The Past Two Years Najam Sethi

پاکستان سُپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تیسرے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو برسوں سے بہتر ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی لیگ والے بھی ہماری لیگ سے بہت متاثر ہوئے ہیں، وہ دبئی میں پاکستان سُپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے آرٹسٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں معروف لوک گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر اور شہزاد رائے بھی موجود تھے، اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو ایڈیشنز سے بہتر ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو فنکار افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے اُن کا کوئی ثانی نہیں، عابدہ پروین نے کہا کہ لوگوں کو خوشیاں دینا صوفی ازم کا حصہ ہے، ملتان سلطانز کے شامل ہونے پر اُنہیں خوشی ہے ۔

علی ظفر نے بتایا کہ اس بار وہ افتتاحی تقریب میں منفرد انداز میں نظر آئیں گے، شہزاد رائے نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا خوشی کی بات ہے۔

 

تازہ ترین