• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف جسے قابل سمجھیں گے پارٹی قیادت سنبھالے گا، پرویز رشید

Whoever Nawaz Selects Will Head Pml N Pervez Rasheed

مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہےکہ پارٹی کی قیادت وہی سنبھالےگا جسےنوازشریف اس قابل سمجھیں گے،نوازشریف کےخلاف جتنےفیصلےکیےگئےعوام نےاُنہیں تسلیم نہیں کیا، نواز شریف نے ان فیصلوں پر عمل کیا۔

نواز شریف استقبال کے لیے اسلام اباد ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہناتھاکہ آئین کی خلاف ورزی جوبھی کرےگاوہ وہیں پہنچے گاجہاں ماضی میں لوگ پہنچے، عوام کا حقِ حکمرانی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام شیر پر مہر لگا کر اس کا جواب دیں گے۔

پرویز رشید نے کہا کہ فیصلوں پرعمل کیا جاتا ہے،تسلیم کرنا یا نہ کرنا عوام کی صوابدید ہے ۔

تازہ ترین