• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والی کھلونا گاڑیوں کے درمیان ریسنگ اور کارڈرفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد ہو اجس میں منچلوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

جرمنی کے شہرStuttgartمیں ہونیوالی اس چیمپیئن شپ میں نوجوانوں نے اپنی کھلونا گاڑیوں کو کڑی محنت کے بعد تیار کیا ہے جو نہ صرف تیزی سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ ڈرفٹنگ بھی مہارت سے پرفارم کرتی ہیں۔

دلکش لائیٹس سے مزین یہ ریموٹ کنٹرول کھلونا گاڑیاں جب ٹریک پر رکھی گئیں تو توازن اور کنٹرول کا شاندارمظاہرہ پیش کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں نے اپنی ریموٹ کنٹرول کاروں کو تیزی سے چلایا اور اس دوران ڈرفٹنگ اسٹنٹس بھی پیش کئے ۔

تیزر فتار ی سے ڈرفٹنگ اورننھے ریسنگ ٹریک پررکاوٹوں سے بچانے کی کوشش کرتے کھلاڑیوں نے اپنی خوب مہارت دکھائی جنہیں دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

تازہ ترین