• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا۔

اس دورے میں انہوں نے حلقے کے عوام کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

مریم نواز نے حلقے میں ایک ہوٹل میں ناشتہ بھی کیا۔انہوں نے عوامی انداز اپناتے ہوئے سگیاں پل کے قریب ریڑھی سے پٹھورے کھائے اور ریڑھی والے کو ہزار روپے انعام دیا۔

مریم نوازکی گاڑی کودیکھ کرلیگی کارکن جمع ہوئے اورنعرے بازی بھی کی۔

دورے کے موقع پرمریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، اس مشن پر کاربند رہتے ہوئے حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔ 

 

تازہ ترین