• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Former Lda Dg Ahad Cheema Remanded In Nab Custody

لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ کو احتساب عدالت نے گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ،نیب کی جانب سے احد چیمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

احد چیمہ کو پروٹوکول کےساتھ احتساب عدالت لایا گیا،ڈپٹی کمشنرلاہور،ڈی آئی جی آپریشنز،ایس پی ہیڈ کوارٹراور ایس پی سٹی بھی عدالت میں موجودتھے۔

نیب نےسابق ڈی جی ایل ڈی اےاورقائد اعظم تھرمل پاورکمپنی کے چیف ایگزیکٹو احد چیمہ کوگزشتہ روزلاہورسےگرفتارکیاتھا،انہیں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایاگیا۔

اعلیٰ پولیس حکام، انتظامی افسران اور پولیس کی بھاری نفری عدالت کے اندر اور باہر موجودتھی،احدچیمہ کو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی تھی جبکہ ڈی ایس پی نےمیڈیا نمائندوں کوبھی کمرہ عدالت کے باہرروک دیا۔

نیب پراسیکیوٹرنے احتساب عدالت کوبتایا کہ احد چیمہ پرآشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کےنا جائزاستعمال کا الزام ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق احد چیمہ نےآشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ کا اربوں روپے کا ٹھیکہ غیرقانونی طورپرمیسرزکاساڈیولپرزکومنتقل کیااور 32کنال اراضی پیراگون سٹی انتظامیہ سےرشوت کےطورپروصول کی۔

نیب کی جانب سے احد چیمہ کے 14دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،تاہم احتساب عدالت نے انہیں11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین