• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ کی قیمتوں کےتعین کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی

Hearing Of Milk Prices Case Adjourned Till 27th February

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے قیمت کےتعین سے متعلق اجلاس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 27 فروری تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کی عدالت میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزار عمران شہزاد کا کہنا تھا کہ دودھ مافیا دودھ 90 سے 100 روپے فی لیٹر فروخت کررہی ہے۔

عدالت میں ریٹیلرزکی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ 85 روپے فی لیٹر فروخت کرنے میں مالی نقصان ہورہا ہےقیمت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مقررکی گئی ہے۔

صوبائی قانون بننےکے بعد 1977کے وفاقی قانون کے تحت قیمتوں کا تعین غیرقانونی ہےعدالت میں درخواست گزارعمران شہزاد کےباربارمداخلت پرعدالت کی جانب سے برہمی کااظہار کیا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ اگرآپ نےمزید کچھ بولا تو درخواست مسترد کردیں گے۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ عوام کےنام پر لوگ عدالتوں میں بلیک میل کرنے آجاتے ہیں عدالت نےدودھ کی قیمت کےتعین کے اختیار سے متعلق قانونی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی ۔

سماعت میں عدالت نے دودھ کی قیمت85روپے فروخت پر عملدرآمد کرانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

 

تازہ ترین